اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مراد سعید کے گھر میں گھسنے والے مسلح افراد کون تھے؟

murad

ساببق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے گھر میں  مسلح افراد گھسنےکے معاملے پر صدرڈاکٹر عارف علوی  نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت  نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر مراد سعید کے گھر 18 اگست کو مسلح افراد کے گھسنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے ، مراد سعید نے شدید الزامات عائد کیے ہیں اورکہا کہ ان پرمدینہ والے واقعے ک یجعلی ایف آئی آرز ملک بھرمیں درج کی گئیں،جبکہ وہ اس وقت پاکستان میں  موجود تھے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں صدر کا مزید کہنا تھاکہ مراد سعید نے مالاکنڈ سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کا مسئلہ اٹھایا،اس کے بعد  انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں، آئین ہر شخص کوملک بھر میں آزادانہ رہائش اختیارکرنے یا گھومنے کی اجازت دیتا ہے۔

عارف علوی کے خط میں مزید کہا گیا کہ 18اگست کو مسلح افراد سابق وزیر  مراد سعید کے گھر میں داخل ہوئے، پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی، اس کے علاوہ نامعلوم افراد مراد سعید کا پیچھا کرتے ہیں اور انھیں جان سےمارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ  چند روز قبل سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مشکوک افراد کی جانب سے مبینہ تعاقب اور دھمکیوں پر صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481