top header add
kohsar adart

2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

 

آئندہ سال 2025ء میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق 2025ء میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی، جن میں سے 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

 

5 فروری 2025ء کو یومِ کشمیر جبکہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی عام تعطیل ہو گی۔

 

یکم مئی کو یومِ مزدور اور یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل ہو گی جبکہ 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

 

14 اگست کو یومِ آزادی اور 5 یا 6 ستمبر کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی،  9 نومبر کو یومِ اقبال کی چھٹی ہو گی۔

 

25 دسمبر کو یومِ قائدِاعظم/کرسمس، 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے یومِ کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق 2025ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

 

سال 2025ء میں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔

 

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو 1 سال میں 1 سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More