kohsar adart

2022 کی ٹاپ 25کمپنیز ایوارڈز کےوصول کنندگان کا اعلان

کیپٹل مارکیٹس اور مجموعی طور پر معیشت کے لیے ایک دلچسپ پیش رفت  کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سال2022 کے لیے ٹاپ25 کمپنیوں کے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

یہ کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے باوقار اور نمایاں ایوارڈز ہیں اور ان کا  آغاز ایکسچینج نے سال 1987 میں کیا تھا۔ منتخب کمپنیوں نے اپنی مالی کارکردگی، گورننس اور آپریشنل کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پائیداری اور ای سی جی سے متعلق اقدامات کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو واقعی پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں ہر لحاظ سے لیڈرز ہیں۔

کون سی کمپنیاں ایوارڈ کے مقابلے کی اہلیت رکھتی ہیں؟

اس ایوارڈ کے لیے کچھ اہم پیشگی شرائظ حاصل کرنے والی کمپنیوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ دیگر پیشگی شرائط کے علاوہ، اس میں کم از کم 30٪  ڈیویڈنڈ کی تقسیم شامل ہے اور کمپنی کے حصص کی تجارت ایک سال میں کل تجارتی دنوں میں سے کم از کم ۵۷٪ ہونا شامل ہے۔ ان پیشگی شرائط کے ساتھ کمپنیوں کو مخصوص مقداری اور قابلیت کے معیارات کی بنیاد پر مزید پرکھا  جاتا ہے۔

مقداری معیار کے لحاظ سے، پی ایس ایکس فہرست میں شامل کمپنیوں کا انتخاب کرتا ہے، جنہوں نے منافع کے تناسب، ڈیویڈنڈ سے متعلقہ تناسب، اور حصص کے کاروبار کے حوالے سے دیگر تفصیلات کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قابلیت کے معیار کے لحاظ سے، پی ایس ایکس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)، ای ایس جی، ایس ڈی جی سے متعلق اقدامات، اور تنوع اور شمولیت کے بارے میں رپورٹنگ کی بنیاد پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فہرست میں شامل کمپنیوں کا انتخاب کرتا ہے۔

50 ہزار روپے کمانے والوں پر مزید ٹیکس لگے گا؟

2022کے لیے پی ایس ایکس کی ٹاپ 25 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے، پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او، مسٹر فرخ ایچ خان نے کہا،  "پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے، میں پی ایس ایکس کی ٹاپ 25  کمپنیز ایوارڈز2022  حاصل کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ موجودہ مشکل معاشی حالات میں، پی ایس ایکس ٹاپ ۵۲  کمپنیز ایوارڈز کا اعلان انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان کی بہترین کارپوریٹ، کاروباری اور صنعتی کمپنیوں کی نمائش کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے مقامی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ پاکستان کی معیشت در حقیقت ایسی کمپنیوں پر مشتمل ہے جو کہ نہ صرف مقامی طور پر دوسروں کو پیچھے چھوڑتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہترین کمپنیوں کے مقابلے میں ہیں۔ میں یہ بھی شامل کرنا چاہوں گا کہ یہ کمپنیاں، بمع کارپوریٹ سیکٹر،  اس سال اور بھی زیادہ کریڈٹ کی مستحق ہیں، کیونکہ انہوں نے مشکل اور چیلنجنگ معاشی ماحول میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔”

پچھلے سالوں کی طرح، پی ایس ایکس ان کمپنیوں کو سراہنے اور ان کی یادگاری میں ایک تقریب کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وہ کمپنیاں جنہوں نے 2022 کے ٹاپ 25  کمپنیز ایوارڈز کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی، اپنی درجہ بندی کی لحاظ سے، درج ذیل ہیں۔
1. فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ
2. اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ
3. سسٹمز لمیٹڈ
4. اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ
5. اینگرو پاوجن قادر پور لمیٹڈ
6. اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ
7. سیکییورٹی پیپرز لمیٹڈ
8. حبیب بینک لمیٹڈ
9. پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ
10. بینک الفلاح لمیٹیڈ
11. حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ
12. ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ
13. ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ
14. چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ
15. یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
16. آرکروما پاکستان لمیٹڈ
17. انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ
18. ایم سی بی بینک لمیٹڈ
19. لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ
20. انڈس موٹرکمپنی لمیٹڈ
21. جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
22. پاکستان کیبلز لمیٹڈ
23. دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ
24. چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ
25. پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ

2022 Top 25 Companies Awards Recipients Announced,2022 کی ٹاپ 25کمپنیز ایوارڈز کےوصول کنندگان کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More