kohsar adart

2میچز میں شکست،پاکستان اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

 

 

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل تک دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کی رسائی بظاہر مشکل ہوگئی مگر امکان اب بھی باقی ہے۔

 

پاکستان کی ایونٹ کے 2 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر سے جڑگئیں۔

 

میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکست کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوا۔

 

پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر برقرار رکھنے کےلیے نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔

 

پاکستان کو راولپنڈی میں 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

 

نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں کل 24 فروری کو راولپنڈی میں مقابلہ کریں گی۔ اگر نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا یا میچ واش آؤٹ ہوا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

 

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری کو بنگلادیش اور پاکستان میں مقابلہ ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More