اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل عاصم منیر آرمی چیف بن گئے، صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

0fd5a69b 8ae7 4b31 b304 cadb0fd97911

جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر باضابطہ طور پر چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ملک میں اعلٰی ترین سطح پر ہونے والی اہم ترین تقرریوں کے حوالے سے ہر قسم کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد آج دوپہر کو وزیر اعظم نے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جس کے بعد میڈیا پر افواہوں اور قیاس آرائیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا تھا تاہم سمری پر دستخطوں کے بعد اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی ہے۔ سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی آج ہی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقات ہوگی جس کیلئے دونوں شخصیات ایوان صدر پہنچ چکی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481