برف باری کے دوران مری کی کسی سڑک پر ٹریفک جام نہیں ہو گا
ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر

آمدہ برفباری کے سیزن میں ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک جام نہیں ہونے دی جائے گی۔ وارڈن افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ برفباری کے سیزن میں اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر نے مری پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صدر مری پریس کلب سدھیر احمد عباسی، صدر الیکٹرانک میڈیا اورنگزیب عباسی، دیگر عہدیداروں اور اراکین مری پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے، ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر ان کو حل کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موجود تھا۔