کوہسار کے فرزند کا عالمی اعزاز

مبشر زاہد عباسی بورڈ کا رکن بننے والے پہلے ایشیائی ہیں

خطہ کوہسار سے تعلق رکھنے والے لوگ دنیا کے کسی بھی خطےمیں موجود ہوں اور کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی ذہانت و دیانت اہلیت کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
اس کی تازہ مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے جب مری کے علاقہ پھگواڑی سے تعلق رکھنے والے مبشر زاہد عباسی سٹی کونسل زیورخ (سوئٹزرلینڈ) کے غیرملکیوں کیلئے مشاورتی بورڈ (ABR)کے پانچ سال کیلئے رکن منتخب ہوگئے ۔
مبشر عباسی نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے ایشیائی باشندے ہیں جنہوں نے اس بورڈ کا رکن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ بورڈ پارلیمنٹ کے قانون ساز ادارے کی حیثیت رکھتا ہے جو زیورخ میں مقیم غیرملکیوں کیلئے قانون سازی بھی کرے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورڈ کی رکنیت کیلئے 125ملکوں کے شہریوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جس میں سے صرف 22 رکن نامزذکئے گئے ہیں۔ بورڈ کا رکن منتخب ہونے پر مبشر زاہد عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں زیورخ شہر میں بسنے والے ایشیائی ممالک کے باشندوں کی ترجمانی اور ان کو درپیش مسائل کو احسن انداز میں اجاگر کرنے اور اس کے متعلق بہترین قانون سازی میں معاونت کروں گا
کوہسار نیوز مری کے اس ہونہار فرزند کی صلاحیتوں کو سلام اور اس کے والدین کو مبارکباد l پیش کرتا ہے ۔ دریں اثنا مری کے عوامی اورسیاسی۔سماجی شخصیات نے مبشر زاہد عباسی کوغیر ملکی فورم پر مشاورتی بورڈ کارکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو