عبدالباسط عباسی یوسی پلک کا ہیرو

تحریر۔۔۔ راجہ افریز عباسی

 

 

عبدالباسط عباسی ولد امان اللہ عباسی کا تعلق
مولاچھ، پلک سے ہے۔ الحمد للہ ان کو انٹرنیشنل انڈر 19
سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں عبدالباسط عباسی ان شاء اللہ چار روزہ میچوں اور ون ڈے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یوسی پلک کا یہ پہلا نوجوان ہے جو کرکٹ کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی لگن لیے قومی سطح پر منتخب ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس کامیابی میں بلاشبہ اس نوجوان کی اپنی محنت و ریاضت کا بھی بڑا ہاتھ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے گھر والوں کے بھرپور تعاون نے بھی اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

342350e1 75df 4da0 99d8 07c2f8568101

عبدالباسط کا بڑا بھائی شفقت عباسی بھی ٹینس کرکٹ میں خطہ کوہسار کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ ان نوجوانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے سہولیات کا فقدان ہے۔ نیز یہ ہمارے نمائندگان کی نااہلی بھی ہے کہ پورے علاقے میں کھیلوں کا کوئی سٹیڈیم تعمیر نہیں کیا گیا۔ اگر سہولیات کا فقدان نہ ہوتا تو آج تک کئی عبدالباسط منظر عام پر آ چکے ہوتے۔

میں کوہسار نیوز کے توسط سے باسط عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنی طرف سے اور پورے علاقے کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہو گا۔

میں اس نوجوان کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتا تو پڑوسی ہونے کے ناطے مجھے اس کی صلاحیتوں پر رشک آتا تھا۔ مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ میرا یہ عزیز ایک بڑے پلیٹ فارم پر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ ہماری دعا ہے کہ عبدالباسط کو اللہ پاک مزید کامرانیوں سے نوازے تاکہ وہ ملک کے ساتھ ساتھ علاقے کا بھی نام عالمی سطح پر روشن کرے۔

01c21317 7fac 4b77 bf0e f1e49501de78 1

ایک تبصرہ چھوڑ دو