اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشتگردی کیس میںمریم اورنگزیب اور جاوید لطیف طلب

kohSAR 1

لاہور( کوہسار نیوز)لاہورپولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو دہشت گردی مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں وزرا کو 18 اکتوبر کو دن 2 بجے تھانہ سبزہ زار لاہورانویسٹی گیشن ونگ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی سہیل خان اور پروڈیوسرراشد بیگ کو بھی تفتیش کے لیے 18 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے خلاف شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا یا ہے جبکہ وفاقی وزیر کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گيا۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو عمران خان کیخلاف مذہب سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر میاں جاوید لطیف پر لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481