اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعید غنی کے الزامات پر جماعت اسلامی کا شدید ردعمل

088fc41d ceec 4dfb 996b 06a13c03377f

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے کراچی کے مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور جان بوجھ کر سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر منفی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلام نے اس پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔ اور اس حولے سے دونوں جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الزام تراشی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر موصوف اپنی کراچی دشمنی اور جماعت اسلامی کے خلاف  بغض اور کینہ پروری پر کھل کر سامنے آگئے ہیں، وہ کراچی کے عوام کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی سے بھی اسی لیے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار کر رہے ہیں کہ جماعت اسلامی اس وقت اہل کراچی کی حقیقی اور واحد ترجمان ہے جو نہ صرف عوام کے مسائل کے حل اور  جائز اور قانونی حقوق کے لیے سرگرمِ عمل ہے بلکہ سندھ حکومت اور اس کے ماتحت بلدیہ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور کرپشن کو بھی مسلسل بے نقاب کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعید غنی اپنی پارٹی کی حکومت کے ہاتھوں زخم خوردہ اور ستم رسیدہ عوام کے زخموں پر مسلسل نمک پاشی کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 14سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے،کراچی کے بلدیاتی اداروں اور وسائل پر بھی اس کا تسلط قائم ہے، صوبے اور بلدیہ کا اربوں روپے کا بجٹ اس کے قبضے میں رہتا ہے جو سارے کا سارا اس کی نا اہلی اور کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ سعید غنی اپنی حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے کراچی کے عوام اور جماعت اسلامی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔  حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں میں کراچی کے عوام نے جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کیا ہے اور شہر میں صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت جن بے شمار مسائل نے اہل کراچی کوگھیرا ہوا ہے ان سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف فراہم کرنے میں پی پی  حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکی ہے اور انہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات ہو ئے تو کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیں گے، اسی لیے یہ نت نئے حربوں سے بلدیاتی انتخابات سے بھی راہ ِ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور جب الیکشن کمیشن بار بار ان کی التواء کی درخواستیں مسترد کر رہا ہے تو یہ جھنجھلاہٹ کے عالم میں من گھڑت کہانیاں بنانے اور بے بنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481