اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا: مالی بحران ، سرکاری ملازمین کی تنخوا ہ تاخیرکا شکار

6

خیبر پختونخوا(کوہسار نیوز)خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت مالی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرسکی ۔

سرکاری حکام کے مطابق صوبہ مالی بحران کا شکار ہے اور ڈیفالٹ ہونےکے خدشے کے باعث صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو تنخوا ہیں ادا نہیں کرسکی جب کہ اس سے قبل 29 تاریخ کو ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جاتی تھی۔

وفاقی حکومت سے بھی پیسے تاخیر سے ملے جب کہ وفاقی حکومت کی طرف بجلی کے منافع کے 60 ارب روپے واجب الادا ہیں اورضم اضلاع کے لیے بھی وفاق کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جارہی ہے، صوبے کے پاس بھی محدود رقم رہ گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا مؤقف ہے کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ہفتے بروقت اور بلا تعطل ادا کر دی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہےکہ وفاق پولیٹیکل اسکورنگ کے لیے صوبے میں معاشی عدم استحکام چاہتا ہے، ملازمین کو فکرکی کوئی ضرورت نہیں، تنخواہ کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481