اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاناما تحقیقات کا مقصد انتقامی کارروائی تھی،حسین نواز

5

لندن (کوسہار نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اثاثے ہمارے دادا میاں محمد شریف کے ہیں جنھیں نواز شریف سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، تفتیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالوں کے جواب مل جاتے۔

حسین نواز کا کہنا تھاکہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز کی بریت انصاف کی فتح ہے، فیصلہ ثابت کرتا ہےکہ 2018 میں کس طرح نوازشریف اورمریم نواز کو نشانہ بنایا گیا اور 2018 میں کس طرح انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ دادا میاں شریف کے اثاثے نواز شریف سے جوڑنے کی کوشش کی گئی،تفیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، انہوں نے30 کی دہائی میں تجارت کا آغاز کیا اور وہ قیام پاکستان کے وقت کئی کمپنیاں قائم کرچکے تھے۔

حسین نواز کا کہنا تھاکہ پاناما تحقیقات کا مقصد سچ تلاش کرنا نہیں بلکہ انتقامی کارروائی تھی، نواز شریف نے تمام معاملات اللہ پر چھوڑے اور پھر انھیں انصاف بھی ملا، امید ہے شریف خاندان کو نشانہ بنانے والوں کو اللہ کے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481