اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے: خواجہ آصف

9 11

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو، ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے، آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے، پنجاب میں تبدیلی اور پرویز الٰہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں،کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پرسیاست کرنا بدقسمتی ہے، فوج پاکستان کی دفاع کا ضامن ادارہ ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا موضوع زیربحث نہیں آنا چاہیے، فوج کو یا آرمی چیف کی تقرری کو سیاست کا موضوع بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچےگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481