اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر سنسنی پھیلاکر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی: ایڈیشنل آئی جی 

20 6

کراچی والے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان ہیں لیکن سندھ پولیس شہر قائد میں زیادہ جرائم ہونے سے انکاری ہے۔کراچی چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعت کار زبیر موتی والا نے کہا کہ گلی گلی چھینا جھپٹی ہو رہی ہے، 108 تھانوں کے ایس ایچ اوز کر کیا رہے ہیں؟ بتا دیا جائے کہ کیا کراچی کو بند کرنا ہے؟ کیا یہاں سرمایہ کاری نہ کریں؟ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی والے اپنے دشمن خود ہیں، تاجر واویلا کرتے ہیں اور سنسنی پھیلاتے ہیں، پھر کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، لاہور اور دیگر شہروں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔کراچی پولیس چیف نے جرائم کم دکھانے کے لیے سی پی ایل سی کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتے ہوئے کہا کہ سی پی ایل سی کے مطابق پچھلے برس 18 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں جبکہ اس سال صرف 13 ہزار گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481