اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے، عمران خان

6 8

تونسہ شریف: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے۔
عمران خان تونسہ شریف پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، پوری کوشش کریں گے کہ متاثرین کی مدد کریں، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کو صرف ایک خوف ہے کہ انکی کرپشن نہ پکڑی جائے اور کرسی نہ چلی جائے، بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی فکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرینیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور کسان متاثر ہوئے ہیں، رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہیں ہوتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481