اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کے 8 نئے معاونین خصوصی مقرر، کابینہ ارکان کی تعداد 70 ہوگئی

18 3

وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس نے نئے معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمارملانی، فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ہوں گے۔اس کے علاوہ تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ بُچہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔8 نئے معاونین خصوصی کے تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہوگئی ہے جن میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 25 معاونین خصوصی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481