اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی ایم این ایزکے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

12 5

رجسٹرار  سپریم کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) کے استعفوں کی مرحلہ وار  منظوری کے خلاف درخواست  اعتراضات لگا کر  واپس کر دی۔پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر  قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا  تھا۔رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی تھی ، درخواست میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا  کہ  تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور  پر تحریک انصاف کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ  وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481