اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ججز کو دھمکیاں دینے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

9 14

گجرات: وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف ججز کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹریٹ فیز 2 میں دفعہ 154 کے تحت درج کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل اور 29 جنوری کو پاکستان کی عدلیہ کو کو آئینی کام سے روکنے کے لیے انہیں گھیراؤ کی دھمکی دی جبکہ ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بچوں کو قتل کی دھمکی بھی دی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی کا مقصد پاکستان کی عدلیہ، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر سرکاری ملازمین سمیت عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481