اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز کی اسلام آباد میں چھوٹی سی حکومت ہے، الیکشن نہ کرایا تو کال دوں گا: عمران کا اعلان

16 10

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ابھی الیکشن کراؤ، نہیں کرایا تو اپنی قوم کو تیار کررہا ہوں اورکال دوں گا، شہباز شریف کی اسلام آباد میں چھوٹی سے حکومت ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان چاروں طرف سے لوگ نکلیں گے، آپ انہیں نہیں روک سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کال دینے سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیا جائے گا۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کے پاس رکنا چاہیے تھا لیکن وہ بھیک مانگنے قطر چلے گئے، چوروں کو کوئی پیسا نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں نہیں چھوڑوں گا، ایسا کیا کہا تھا کہ جو دہشت گرد بنادیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، تنقید تعمیری ہونی چاہیے، نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان نے جس طرح اداروں پر تنقید کی، میں ایسا نہیں کرتا۔
شہباز گل کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز گل امریکا سے نوکری چھوڑ کرپاکستان آیا، شہباز گل پر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، عدالت میں ثابت ہوگیا کہ شہبازگل پر تشدد ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی ذہنی حالت ایسی تھی وہ بالکل ٹوٹ گیا تھا، جن لوگوں نے ظلم کیا ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پنجاب میں دھاندلی کے باوجود ایسا پھینٹا پڑا کہ ان کی ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481