اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور تھانے میں پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع

1 18

وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے خلاف پشاور کے تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست ایک وکیل نورشیر ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ شرقی میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ،عطا تارڑ اور پرویز رشید سمیت و دیگر پی ڈی ایم کی شخصیات نے فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر کیں۔ان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، درخواست کے مطابق نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیے گئے ہیں ۔ نورشیر مہمند ایڈووکیٹ نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم و دیگر قیادت کے خلاف درخواست تھانہ میں جمع کرادی ۔نورشیر مہمند کے مطابق ان کا تعلق انصاف لائرز فورم سے ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481