اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

’جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے‘: شہباز گل کا صحافی کو جواب

36 3

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا، اس موقع پر ان کے ہمراہ شہباز گل بھی موجود تھے، انہیں ہتھکڑیوں میں لایا گیا تھا۔
شہباز گل کی نشاندہی پر پولیس ان کے کمرے میں گئی اور وہاں کی تلاشی لی اس دوران وہاں سے متعدد چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔
اس دوران صحافی نے عمران خان کی جانب سے ان کے جنسی استحصال سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متعدد بار شہباز گل پر پولیس کی حراست میں جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائدکیے تھے۔ تاہم آج پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھاکہ شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481