اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران کا بنی گالا میں اجلاس سے خطاب

26 4

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481