اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز گل کی پمز اسپتال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

1 16

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پمز اسپتال میں اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھا لیں گے؟شہباز گل نے جواب دیا کہ کچھ بھی لا کے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھالوں گا۔اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، پانی چاہیے آپ کو؟ جس پر شہباز گل کہتے ہیں کہ پانی یہاں پڑا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب آپ مجھے کھانا دیں گے اُس کے فوراً بعد نیبولائز کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481