اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

11 11

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کرے، عوام کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد سے متعلق پولیس کا بیان سامنے آگیا، پولیس نے تشدد کیے جانے کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے عدالت کے حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے، پولیس کو بطور ادارہ بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسلام آباد پولیس کو فراہم کرسکتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481