kohsar adart

یہ بھی پاکستان ہے،سو روپے بجلی بل،کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں

کیا آپ کو یقین آ سکتا ہے کہ پاکستان میں کوئی علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے لوگ صرف 100 روپے ماہانہ بجلی بل دیتے ہیں اور بجلی سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں کیونکہ سال کے 12 مہینے اور دن رات کے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت یہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ۔

یہ بھی پاکستان ہے،سو روپے بجلی بل،کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں
یہ بھی پاکستان ہے،سو روپے بجلی بل،کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں

اس کہانی کی کھوج برطانوی خبرسا ادارے بی بی سی نے لگائی ہے جس کی رپورٹ کے مطابق شوکت علی کا تعلق بونیر کے علاقے برشمنال سے ہے جہاں انھوں نے چند برس پہلے اپنی مدد آپ کے تحت پن بجلی گھر بنایا جس سے وہ 150 سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔انہیں اس کا م کا مشورہ گاڑیوں کے ایک مکینک نے دیا جس کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی گھر بنایا۔

 پاکستان میں کوئی علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے لوگ صرف 100 روپے ماہانہ بجلی بل دیتے ہیں
پاکستان میں کوئی علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے لوگ صرف 100 روپے ماہانہ بجلی بل دیتے ہیں

اب شوکت کے گاؤں میں 24 گھنٹے بجلی ہوتی ہے جبکہ آس پاس کے کئی گاؤں ابھی بجلی کے انتظار میں ہیں۔
شوکت کا کہنا تھا کہ یہاں سے تین چار کلومیٹر دورگائوں ہیں جنہیں ہم بجلی فراہم کررہے ہیں اور ان سے باقاعدہ ہر مہینے بل بھی لیتے ہیں جس سے مناسب آمدن بھی ہو جاتی ہے۔پن بجلی گھر لگنے سے پہلے لوگوں کوکافی مشکلات تھیں اورلوگ لالٹین اور دیئے جلاتے تھے۔

حکومت کی طرف سے یہاں بجلی کاانتظام نہیں کیا گیا تھا، شوکت علی
حکومت کی طرف سے یہاں بجلی کاانتظام نہیں کیا گیا تھا، شوکت علی

شوکت نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے یہاں بجلی کاانتظام نہیں کیا گیا تھا۔پھر ہمارے بڑوں نےفیصلہ کیا کہ عوام کے فائدےکیلئے اس پانی سے کام لیں جو آبشار کی صورت میں پہاڑ سے بہہ کر اتا ہے۔

شوکت کا کہنا ہے کہ تھوڑے سے سرمائے کے ساتھ اس پن بجلی گھر سے بجلی کی پیداواربڑھائی جا سکتی ہے اورآس پاس کے بہت سے گائوں جن کو بجلی کی ضرورت ہے ، ان کو بجلی مل سکتی ہے بشرطیکہ حکومت تعاون کرے۔

طالب علم محمد اسلام
طالب علم محمد اسلام

طالب علم محمد اسلام کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی سہولیات کا فقدان ہے لیکن جب ہم بجلی کو دیکھتے ہیں اور باقی ملک کے مقابلے میں اس کے ریٹ دیکھتے ہیں تو ہم پھر اپنے آپ کو خوش قسمت بھی سمجھتے ہیں ۔کیونکہ ہم سالانہ 3300 روپے بجلی کابل جمع کراتے ہیں۔

یہ بھی پاکستان ہے ۔سو روپے بجلی بل ۔۔ کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں
یہ بھی پاکستان ہے ۔سو روپے بجلی بل ۔۔ کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں

بی بی سی کے مطابق اس علاقے میں عام لوگوں نے خود سات بجلی گھر بنائے ہیں جن سے800گھروں کو بجلی مہیا کی جاتی ہے۔جبکہ آس پاس کے کئی گائوں اب بھی بجلی کے انتظار میں ہیں۔

60 برس کے فیروز شاہ 

60 برس کے فیروز شاہ
60 برس کے فیروز شاہ

60 برس کے فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ اس امید سے بجلی کا سسٹم لگوایا تھا کہ کبھی توبجلی آئے گی

مگر ابھی تک گائوں میں بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے۔بجلی نہ ہونے سے ہمیں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

فیروز شاہ 
فیروز شاہ 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More