یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
یکم دسمبر سے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2روپے 82 پیسے کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز سامنے آئی ہے ، 2ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، دو ہفتوں میں لند ن برینٹ آئل 80.61 ڈالر سے بڑھ کر 82.71 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔