top header add
kohsar adart

یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں

وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ یو اے کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان یو اے ای کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، ہم دوطرقہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،

خیال رہے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More