یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی
یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی
محکمہ پولیس میں کام کرنے والے مرد و خواتین کو وردی میں ٹک ٹاک بناکر اپلوڈ کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا
سرکلر میں واضح کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار مرد ہو یا خواتین ٹک ٹاک بناتی پائی گئی تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
سرکلر کے مطابق محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ٹک ٹاکرز کی کوئی گنجائش نہیں، پولیس ملازمین کو اپنے پرانے اکاؤنٹ اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔