top header add
kohsar adart

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ فرار ہوگیا

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ فرار ہوگیا، ملزم کسی اور مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کی حراست میں تھا۔ ضمانت ملنے پر روپوش ہوگیا۔

 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ پولیس سے کہا تھا کہ ضمانت ہونے پر اسے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔ سیالکوٹ پولیس نے جواب دیا کہ انہیں زبانی آگاہ کیا گیا تھا، تحریری طور پر نہیں۔ اس لیے اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف جھگڑے کا کیس چل رہا تھا، جس کی ممکنہ طور پر عدالت سے رہائی ہونا تھی، اسی دوران سیالکوٹ پولیس کو آگاہ کیا کہ اگر ملزم کی ضمانت ہو جائے تو اسے گرفتار کرکے حوالے کیا جائے، کیونکہ اس کے خلاف موجودہ یونان کشتی حادثے کا مقدمہ درج ہے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ کی عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا، لیکن سیالکوٹ پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا اور ملزم فرار ہو گیا۔

 

دوسری طرف سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انہیں زبانی آگاہ کیا تھا، تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More