top header add
kohsar adart

یوم آزادی پر سیاحوں کی سہولت کیلئے مری میں مراکز فعال

جشن آزادی  بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ  منایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں جشن آزادی ہمیشہ کی طرح  بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ  منایا جا رہا ہے۔   یوم آزدی کے موقع پر ملک بھر سے  سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے  جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام فسیلٹیشن سنٹر کو فعال کر دیا گیا ہے ۔سرکاری و نجی عمارتوں کے درمیان  بہترین تزئین و آرائش و چراغاں کے مقابلے بھی منعقد کیے جارہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلہ میں جناح ہال میں منعقدہ  سرکاری اداروں، کاروباری تنظیموں ہوٹل ایسوسی ایشن، انجمن تاجران  کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مری کامران حسین سمیت سرکاری اداروں کے سربراہان، سیاسی، سماجی مذہبی و کاروباری تنظیموں کے عہداران میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 اگست کی رات کو آتشبازی کی جائے گی چودہ اگست کے موقع پر  بہترین تزئین و آرائش اور چراغاں کرنے والے سرکاری و نجی عمارتوں کے درمیان مقابلوں کے لیے ایک  فیصلہ ساز کمیٹی بھی یہاں کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جارہی ہے،
اجلاس میں قاری سیف اللہ سیفی،راجہ یاسر ریاست عباسی صدر ہوٹل ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)، راجہ طفیل اخلاق صدر مرکزی انجمن تاجران، راجہ خلیل احمد صدر ہوٹل ایسوسی ایشن، راجہ اکمل نواز جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، راجہ مسعود آصف سرپرست اعلی سٹیزن فورم، راجہ شہزاد رشید سینئر ، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر منصور اخلاق،  واجد عباسی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More