یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

سرکل بکوٹ، ضلع ایبٹ آباد کی یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئیں۔

Screenshot 20250319 190153 1 یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

گزشتہ تین روز میں چور آزادی سے دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹنے میں مصروف تھے جب کہ گزشتہ رات کئی لحاظ سے معروف گاؤں ملکوٹ میں چوروں نے شعیب عباسی کے گھر کے تالے کاٹ کر گھر میں موجود سامان کا صفایا کر دیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ تین دن میں ایک دوکان سے کل دوسری بار چوری کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چوروں کو کسی قسم کا ڈر یا خوف نہیں ہے۔

Screenshot 20250319 190501 1 یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں Screenshot 20250319 190444 1 یوسی پلک میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

علاقے کے بلدیاتی نمائندگان اور ایم این اے ، ایم پی اے کا فرض ہے کہ اصلاح احوال کے لیے ضروری اقدامات کریں اور علاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یوسی پلک میں سوار گلی ٹو بوئی روڈ اور اوسیاہ ٹو ملکوٹ روڈ پر تین چار مقامات پر اگر پھاٹک لگا کر رات 9 بجے کے بعد گزرنے والی گاڑیوں کا معائنہ کر کے گزرنے کی اجازت دی جائے تو چوری کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے۔

مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی ضروری ہے تاکہ فوٹیج کے ذریعے بھی وارداتوں کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com