top header add
kohsar adart

یمن سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ

یمن کی جانب سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل حملے کے بعد تل ابیب ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوئے۔ تل ابیب ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا۔ ڈرون کو اسرائیلی بیٹرے میں میزائل سے لیس کشتی کے پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان، آئرلینڈ سے سفیر واپس بلا لیا

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے جانے والے غیر معمولی حملے کے بعد سے حوثی گروپ ’‘ انصار اللہ’’ ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملے کر رہا ہے۔ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More