kohsar adart

ہیلی کاپٹر حادثہ،ایرانی صدر ،وزیر خارجہ ،گورنر تبریز جاں بحق

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر ،وزیر خارجہ ،گورنر تبریز جاں بحق
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایرانی صوبہ تبریز کے گورنر بھی اس ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ایرانی میڈیا نے کہا کہ سرچ ٹیمیں صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حادثے کا شکارہونیوالے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاپتہ ہیلی کاپٹر مل گیا ہے لیکن صورتحال بہتر نہیں ہے،علاوہ ازیں ترکیہ کے ڈرون نے تپش کے ایک ماخذ کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ہو سکتا ہے۔

ادھر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں، برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں کیونکہ اس جگہ پر موجود ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More