ہم آرہے ہیں اور خان کو لے کر ہی واپس آئیں گے، بشریٰ بی بی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول نے کارکنوں کے راستے میں رکنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت ضائع ہورہا ہے۔
اٹک میں غازی پُل کے مقام پر وزیراعلیٰ کے قافلے میں شامل سابق خاتون اول نے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے مائیکرو فون کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کیا
اور اُن کے رکنے پر اعتراض کیا جبکہ اس مقام پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تھوڑی دیر قافلے کو رکنے کی ہدایت کی اور کارکنان کو کہا تھا کہ تھوڑا آرام کر کے آگے مقابلے کی تیاری کرلیں۔
بشریٰ بی بی نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے مائیکرو فون سے خطاب میں کارکنوں سے اپیل کی کہ ’آپ گاڑیوں میں بیٹھیں اور ہم تیز چل کر وہاں پہنچیں گے، ایسے ٹائم ضائع ہورہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب میں ہدایت کی کہ ’ہم نے خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا، ہم خان کو لینے آرہے ہیں تو آپ اپنی اپنی سواریوں پر بیٹھیں تاکہ ہم تیز پہنچیں‘۔
اُدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوابی سے چلنے والا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا تو اٹک پُل، چھچھ انٹرچینج اور غازی برتھا نہر پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔