top header add
kohsar adart

ہمارے امیدواروں کا آر او دفتر میں داخلہ بند ہے، لطیف کھوسہ

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کا ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دفتر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر جماعت کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہمارے امیدواروں کا آر او آفسز میں داخلہ بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال میں ہمارے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری ناممکن بنائی گئی،

صوبائی الیکشن کمیشن نے مراسلہ لکھا میرے پاس سیکڑوں شکایات آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج ہمارے دو مقدمات چیف جسٹس کی عدالت میں لگے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تجویز اور تائید کنندگان کا داخلہ بند کر کے ہمارے امیدواروں کے 90 فیصد کاغذات مسترد کئے گئے۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ کئی اضلاع میں صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے،

ہمارے امیدواروں کو کاغذات مسترد کرنے کی کاپی نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں اور ان کے تجویز یا تائید کنندگان سے پولیس اور انتظامیہ ناروا سلوک کر رہی ہے،

پولیس اور انتظامیہ توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب پیر کو کیس سنا جائے گا، میں اپنے بیٹے خرم لطیف کی بازیابی کا درخواست گزار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر دہشت گردی، ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائی گئیں،

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے میرے بیٹے کے خلاف کیس کو بدنیتی قرار دے کرخارج کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More