kohsar adart

ہزارہ موٹروے پر بجلی کے تار گرنے سے ٹریفک معطل

ریسکیو ٹیم نے بحال کرادی۔ایبٹ آباد میں بارش کے باعث تمام ریسکیو اسٹیشن پر ہائی الرٹ

ہفتے کی شام تیز آندھی کے باعث ہزارہ موٹروے پر بجلی کی ہیوی لائن گرِنے کے باعث ٹریفک کی روانی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی اسپیشل ڈیزاسٹر ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر فوراََ پہنچی اور واپڈا کے اہلکاروں کے ہمراہ امدادی کارروائی شروع کر دی ۔ایک گھنٹے بعد موٹروے کو بجلی کی لائنوں سے کلیئر کروا کے ٹریفک بحال کرا دی۔
دوسری طرف ایبٹ آباد ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد شہر اور گِرد و نواح میں شدید طوفانی بارش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشنز پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اورایبٹ آباد کے تمام اسٹیشنز کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیئے تیار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More