اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں اموات 25 سےمتجاوز،100 مسافر زخمی

7dfe4bba aedf 4fd4 aa43 0a7248cb1954

سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو پیش انے والے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 25 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

کراچی سے ہزارہ کے شہر حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں اتوار کی دوپہر سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ رونما ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں 50 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ea05f631 563c 4198 809d f61a73b10227 57ebe4a3 8187 4ffb bae9 2537d96ae6c7ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا،جس کے بعد لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ ہو رہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کنٹرول روم کے مطابق حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور قریب کے سینٹروں سے ایدھی کی درجنوں گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے ، مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے ۔

ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ نے کہا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 10 ایس ایچ اوز، 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

ڈی جی رینجر سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی ہدایت پر رینجرز نفری بھی جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہے، فوری ریسکیو کے لیے تربیت یافتہ جوانوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے، رینجرز ٹیموں کے ہمراہ ایمبولینسز، میڈیکل ایڈ کے علاوہ کھانے کا سامان بھی ہے، رینجر جوان زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481