ہری پور :پہاڑی تودہ گر نے سے نوجوان جاں بحق
ہری پور :پہاڑی تودہ گر نے سے نوجوان جاں بحق
ہری پور تربیلہ غازی کے علاقے میں پہاڑی تودہ گر گیا، جس کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہری پور تربیلہ غازی کے علاقے پیش آیا جہاں پہاڑی تودہ گرنے سے مٹی کے نیچے دب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عماد ولد محمد اویس کے نام سے ہوئی،نوجوان کی نعش مقامی افرادنے نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال غازی منتقل کر دی۔
ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے والد کے ساتھ جھیل پر سیر کے لیے آیا ہوا تھا ، نوجوان ہری پور سیر کے دوران پہاڑی کے نیچے بیٹھا تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ اوپر آگرا جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔