ہری پور میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 3 زخمی
ہری پور میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 3 زخمی
خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں طالبات کے مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈھینڈہ روڈ پر واقع نیو ماڈل سٹی میں واقعہ مدرسہ جامعہ ماریہ قبطیہ للبنات کی چھت اچانک گر گئی،مدرسہ میں100 کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو 1122کی ٹیمیں ، تحصیل چئیرمین ہری پور سمیع اللہ خان موقع پر پہنچ گئے،ابتدائی ریسکیو آپریشن میں ریسکیو کی گئی 5 بچیوں میں سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 ذخمی ہیں، جاں بحق و ذخمی ہونے والی بچیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا جا رہا ہےجبکہ مدرسہ میں مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے۔