ہری پورمیں پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

ہری پورمیں پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

ہری پور  کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ  تحصیل خان پور علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں  پر لگی ہے ، آگ تیزی سے مختلف علاقوں میں  پھیل رہی ہے، آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے،تیز ہوا آگ کو تیزی سے   دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔

 

علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت روایتی طریقوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com