ہری پور،میٹرک امتحانات میں ناکامی پر طالبعلم کی خودکشی

ہری پور میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر17سالہ نوجوان نےآتشیں اسلحہ سے فائر کر کے زندگی کا چراغ گل کردیا-
تفصیلات کے مطابق ہری پور تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر 4 محلہ کھبل کے رہائشی میٹرک کے طالبعلم 17 سالہ اسد اللہ ولد ساجد نے
ایبٹ آباد بورڈ میٹرک کے نتائج آنے کے بعد امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر آتشیں اسلحہ سے فائر کرکےخود کشی کر لی۔
بچے کی نعش پولیس نے ٹراما سنٹر منتقل کر دی۔ بچے کا والد ہری پور پولیس کا ملازم ہے۔