kohsar adart

ہارس اینڈ کیٹل شو تمام رعنائیاں سمیٹ کر اختتام پذیر

‘شالا وسدا روے پنجاب ”، رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 الاآخر اختتام پذیر ہوگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میزبان تھی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرمہمان خصوصی تھے۔فوٹریس سٹیڈیم کوشاندا ر طریقے سے سجایا گیا،دوپہر سے ہی مہمان آنا شروع ہوگئے۔مہمانوں کی آمد پر روایتی انداز میں سینکڑوں ڈھولچیوں نے ڈھول بجائے اور نفیری پر خیر مقدمی دھن سے استقبال کیا۔ڈھولچی نے دائرے میں دیوانہ وار گھومتے ہوتے ہوئے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ روایتی لباس اور پگڑیاں پہنے خواتین گھڑ سواروں کے دستے نے پروگرام شروع کرنے کی اجازت طلب کی اوراس کا آغاز کیا۔سبز ہلالی پرچم اٹھائے برق رفتار گھڑ سواروں نے نیزوں کی انی سے آگ سے جلتے کلے اکھاڑنے کا مظاہرہ کیا۔پہلوانوں کی دو ٹیموں نے کبڈی کا رستم پنجاب نمائشی میچ کھیلا۔گھڑ سوار، رقص کرتے اونٹ، بکریاں،بھینس، بھیڑ وں کی نمائش بھی کی گئی۔رنگا رنگ لبا س پہنے مختلف فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کئے۔سندھی، بلوچی کشمیری رقاص ٹولیاں بھی توجہ کا مرکز رہیں۔فلوٹ پر گرین پنجاب اور دیگر تھیم پیش کئے گئے۔صوفی رقاص اور چرخہ کاٹتی بچیوں کے فلوٹ بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکے تمام ایونٹس کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔تقریب میں رینجرز کے دستے نے مشعل پریڈ کا حیرت انگیز مظاہرے کئے۔تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔عارف لوہار اور ان کے گروپ نے بھی پنجاب کی روائتی جگنی پیش کی۔کوریوگرافر وہاب شاہ اور ساتھیوں نے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ روایتی گیت” شالا وسدا روے پنجاب ” پیش کیا۔آتشبازی کی رنگا رنگ روشنیوں نے آسمان پر رنگ بکھیر دیئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا منفردریکارڈبن گیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبالا ہوگئی۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13-ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے مختلف مواقع پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے۔جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلیٰ نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے۔7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی۔ہارس اینڈ کیٹل شوکے ایونٹ میں بز کشی،تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھیرے۔گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے بھی ہوئے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔پھولوں کی نمائش دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری جیلانی پارک امڈ آئے۔باغ جناح میں بچوں کی دلچسپی کے لئے چلڈرن فیسٹیول بھی منایا گیا۔جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی بہاردیکھنے کو آئی۔ وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، سینکڑوں شائقین نے دیکھی۔مین بلیوارڈ تا باغ جناح فیملی سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز نے شرکت کی۔مینار پاکستان میں رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے سر بکھیر کر حاضرین کو مسحور کر دیا۔لاہور ایکسپو سنیٹر میں انڈسٹریز سے متعلق پنجاب انڈسٹری اینڈ آرٹی سان نمائش بھی لگائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More