top header add
kohsar adart

ہائی وے پٹرولنگ پولیس 22 میل مری کی شکایات سامنے آنے لگیں

ہائی وے پٹرولنگ پولیس 22 میل مری  کے اہلکار سیاحوں، شہریوں اور معززین علاقہ کو ہراساں کرنے لگے۔

مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق عباسی کے مطابق  پٹرولنگ پولیس کی جانب سے  ایک سیاح فیملی کوبلاوجہ روک کر تنگ کیا جا رہا تھا اور میں اس وقت موقع پر پہنچ گیا اور سیاح فیملی کی جان پٹرولنگ پولیس سے چھڑائی۔

اسی طرح  معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت صدر اتحاد بین المسلمین پاکستان  وفاالحق بخاری کی سترہ میل کے مقام پر ناکہ لگا کر افغانیوں کو چیک کرنے کے بہانے تذلیل کی گئی۔

سیاح فیملیوں اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر ان  کو بھی بے عزت کرنے پر مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز، سینئرنائب صدر واجد عباسی،جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی،سیکرٹری اطلاعات خاور میر اور مری کے مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری حلقوں اورسول سوسائٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی محمد بن اشرف اور دیگر اعلیٰ حکام سے پٹرولنگ پولیس 22 میل کیخلاف فوری کاروائی کرنے مطالبہ کیا ہے۔

Complaints of highway patrol police 22 mile,ہائی وے پٹرولنگ پولیس 22 میل مری کی شکایات سامنے آنے لگیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More