kohsar adart

گھوڑا گلی ملوٹ میں گاڑی دن دہاڑے لوٹ لی گئی

مری میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

مری سے سیل کے لیے جانے والی گاڑی کو گھوڑا گلی میں ملوٹ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے اسحلے کے زور پر لوٹ لیا اور فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا، جسے فوری ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخم گہرے ہونے کے باعث بعد ازاں زخمی ڈرائیور کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی او  راولپنڈیسید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مری کو فوری کارروائی کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واضح رہے کہ مری کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعات کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More