گوگل کروم نے صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا
گوگل نے صارفین کے تحفظ کے لیے کروم ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔
گوگل کروم کے سیفٹی چیک فیچر کے ذریعے پاس ورڈز کو زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا،
یہ فیچر مسلسل بیک گراؤنڈ پر کام کرے گا تاکہ کمپنی کے سسٹم میں محفوظ کسی پاس ورڈ کے ہیک ہونے کا علم ہو سکے۔
اگر کوئی پاس ورڈ ہیک ہوتا ہے تو صارف کو فوری طور پر اس بارے میں الرٹ کرکے اسے تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا،
سیفٹی چیک فیچر سائٹ پرمیشنز یا خراب ویب ایکسٹینشنز پر بھی نظر رکھے گا۔
گوگل کی جانب سے سیفٹی چیک کے ساتھ ٹیب گروپس نامی فیچر کا بھی اعلان کیا گیا،
اس فیچر کے ذریعے صارفین کی جانب سے ٹیب گروپس کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی
تاکہ وہ ان محفوظ ٹیبز کو ایک سے دوسری ڈیوائس کو اوپن کرسکیں۔
یہ فیچر اس وقت کام آئے گا جب گھر کے کمپیوٹر پر نامکمل کام کو آپ کسی دوسری جگہ مکمل کرنے
کے خواہشمند ہوں گے، گوگل کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔