گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی پولیس کا اقدام ۔قانون سازی کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری بھجوا دی گئی ۔
راولپنڈی پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قانون سازی کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری بھجوا دی گئی ۔ راولپنڈی میں گونگے بہرے افراد کی نشاندھی کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مخصوص سٹکر کا بھی اجرا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گونگے بہرے افراد کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لئے تحفظ سنٹر کے ذریعے مہم جاری ہے۔ اس دوران راولپنڈی پولیس نے گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے خصوصی سمری تیار کی ہےجو منظوری کے لیے آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے جس کے بعد اس پر قانون سازی متوقع ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق سڑک پر گونگے بہرے افراد کے مسائل کے پیش نظر پاکستان میں پہلی مرتبہ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے لئے خصوصی نشاندہی سٹکرز کا اجراء کر دیاگیا ہے ، پہلی مرتبہ گونگے بہرے افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے قانونی اقدامات کا تحرک کیا جارہاہے،گونگے بہرے افراد کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر مخصوص سٹکرز کے ذریعے نشاندہی ہو سکے گی، ٹریفک پولیس گونگے بہرے افراد کو مکمل معاونت فراہم کرے گی،