kohsar adart

گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول بانڈی بیروٹ میں چوری کی واردات

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بانڈی بیروٹ میں چوری کی واردات نے علاقے کے عوام بالخصوص والدین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی

۔چور سینیٹری کا سامان لے اڑے۔ بکوٹ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے پولیس کا گریز بھی تشویش کا سبب بن گیا۔

مشاورتی اجلاس اور پولیس کا موقف

بوائز پرائمری اسکول بانڈی بیروٹ میں چوری کی واردات کے حوالے سے  مورخہ 4 جولائی 2023 کو بوائز پرائمری

اسکول بانڈی لوئر بیروٹ میں اساتذہ کرام ، پی ٹی سی کے ارکان اور معززین علاقہ کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کا اہلکار فائرنگ سے شہید
ٹیچر شبراز احمد عباسی اور نیاز الرحمن عباسی صاحب نے اہل علاقہ کو بتایا کہ 27 جون 2023 کو ہم نے اسکول کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے ۔

چیک کرنے پر پتا چلا کہ الماریوں میں رکھے نئے والو اور سلینڈر اور چولہا غائب ہیں ۔

اسکول کے صحن میں پینے کے صاف پانی کی ٹینکی کی ٹونٹی باتھ رومز کی عام اور واش بیسن کی ٹونٹیاں

نیز وضو خانے کی ٹونٹیاں بھی چور اتار لے گئے ۔

27 جون کے دن ہی ہم چیئرمین پی ٹی سی جناب کفیل احمد عباسی کے ہمراہ تھانہ بکوٹ چوکی کوہالہ میں پہنچے

اور ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ۔

پولیس کا موقف یہ تھا کہ آپ جب تک کسی کو نامزد نہیں کرتے تب تک ہم ایف آئی آر نہیں درج کر سکتے ۔

چناں چہ پولیس نے سرسری رپورٹ درج کی اور ایک ہفتے کے بعد مورخہ تین جولائی کو پولیس کے چند اہلکار اسکول میں آئے

اور انھوں نے موقع کا جائزہ لیا ۔

مشکوک افراد کو سامنے لائیں ورنہ پھر۔۔۔

پولیس نے اساتذہ سے کہا کہ آپ اپنے پی ٹی سی کمیٹی اور اہل علاقہ کو جمع کر کے ان سے مشاورت کریں

اور مشکوک افراد کو سامنے لائیں ورنہ پھر ہم ،، اپنی طرز ،، پر تفتیش کریں گے ۔

چناں چہ مورخہ 4 جولائی کو اسکول ھذا میں یہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔

اساتذہ کرام ، پی ٹی کمیٹی کے ارکان و چیئرمین اور معززین علاقہ کی متفقہ رائے یہ تھی کہ

ہم بغیر قرائن کسی پر شک کا اظہار نہیں کر سکتے خصوصا” جب کہ پولیس علاقے کے

مشکوک اور وراداتی لوگوں سے بخوبی واقف ہوتی ہے ۔

اسکول کے احاطے کا اندرونی منظر، دوسری طرف چوری شدہ ٹونٹی کی تصویر

ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس اپنے ریکارڈ کی روشنی میں اپنی اتھارٹی کو پوری قوت سے بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کرے ۔

البتہ اہل علاقہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ پولیس کی تفتیش میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی

یہ متفقہ موقف تحریری طور پر شرکا کے دستخطوں کے ساتھ ، علاقے کے

جنرل کونسلر محسن شبراز صاحب کے ذریعے سے پولیس چوکی کوہالہ میں پہنچا دیا گیا ۔

ہم محکمہ پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واردات کے

حقیقی مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More