kohsar adart

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں شہید دونوں فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ذرائع آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More