kohsar adart

گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجا سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔

 

جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں، ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کی گورننس پر بھی بات ہوئی۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کے حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا۔

 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More