top header add
kohsar adart

گلیات کے بٹنگی موڑ پر حادثہ،تین ٹیچرز سمیت 22 طالبات زخمی

 

گلیات کے خونی بٹنگی موڑ پر ہری پور کے نجی سکول کے طلبہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 22طالبات اور 3استانیاں زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور سے نجی سکول کے طلبہ و طالبات کی مطالعاتی دورے پر آئی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوتر بٹنگی موڑ کے مقام پر ریحانہ عمر پبلک سکول کی کوسٹر واپسی پر بریک فیل ہونے کے باعث اُلٹ گئی۔جس کے نتیجہ میں تین ٹیچرز سمیت 22 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔جب کہ 6 طالبات کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 42 طالبات 8 ٹیچرز سوار تھے،حادثے کے نتیجے میں 22 طالبات اور تین ٹیچرز اور کوسٹر ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والی طالبات اور ٹیچرز کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں 6 طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More